وفاقی آئینی عدالت: بری امام میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کی استدعا مسترد، درخواست واپس

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے بری امام کے علاقے میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا پر سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی، جبکہ عدالتی ریمارکس کے بعد مکینوں کی جانب سے دائر درخواست واپس لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنا۔ دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ بہتر ہے کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم پر ہی چلایا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت سے غیر ضروری آبزرویشنز نہ لی جائیں اور درخواست گزار اپنے قانونی راستے اختیار کریں۔

سماعت کے دوران وکیلِ علاقہ مکین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک کارروائی جاری رہی تو تمام گھروں کو گرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کو جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک جج چیمبر میں کمیٹی کس قانون کے تحت بنا سکتا ہے، اور یہ بھی سوال اٹھایا کہ ہائیکورٹ کے جج کا کمیٹیاں بنانے کا مینڈیٹ کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ پہلے سی ڈی اے یہ کمیٹی بنا چکا تھا، لہٰذا عدالت اس میں براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آپریشن نہ روکا گیا تو گھروں کو گرا دیا جائے گا، تاہم عدالت نے دوبارہ واضح کیا کہ وہ بغیر قانونی دائرہ کار کے آبزرویشن نہیں دے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:بری امام میں سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس فائرنگ سے حالات کشیدہ

یاد رہے کہ بری امام کے رہائشیوں نے ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں سنگل بینچ کا آپریشن روکنے کا حکم معطل کر دیا گیا تھا۔

عدالتی ریمارکس کے بعد بری امام کے مکینوں نے اپنی درخواست واپس لے لی، جس کے بعد کیس کی کارروائی ختم کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں