آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے پر زور

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر مین آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کے ایجنڈے کو مزید تیز کیا جائے گا۔

 اسلام آباد میں منعقدہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اہم اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس مقصد کے لیے متحد اور منظم حکمت عملی کے تحت انتخابی میدان میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

شرکا نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس کے دوران عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے، پارٹی وژن کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے حتمی انٹرویوز نواز شریف کریں گے

قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کے ایجنڈے کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

اجلاس کی قیادت جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کی، جبکہ سینیئر رہنماؤں رانا ثنا اللہ، امیر مقام، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ