وزیراعظم کا غریب طبقے کے لیے بڑا ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل سواروں کی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ صورتحال اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے دباؤ کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پرسبسڈی،وفاقی حکومت کا کم آمدن افرادکے لیے بڑا اعلان

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت اربوں روپے کے قومی ریلیف پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی اور کرایوں میں کسی بھی غیر قانونی اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم و متوسط آمدنی والے افراد کے لیے بڑے ہاؤسنگ پیکیج کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت آسان اقساط پر گھروں کی خریداری کے لیے اربوں روپے کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت ایک بڑے ہاؤسنگ پیکیج کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد ملک میں بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف بینکوں کی جانب سے اہل افراد میں قرض کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کو ایندھن سبسڈی ختم، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا مشورہ

اس اسکیم کے تحت شہریوں کو گھر کی خریداری کے لیے 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ حکومتی تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط 16 ہزار 999 روپے، 50 لاکھ پر 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ پر 49 ہزار 497 روپے جبکہ ایک کروڑ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط 65 ہزار 996 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ کا حامل ہونا اور پہلے سے کسی مالی ادارے کا مقروض نہ ہونا لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔ قرض کی رقم سے 10 مرلہ تک کا پلاٹ یا تیار شدہ گھر خریدا جا سکے گا، جبکہ مجموعی لاگت کا 90 فیصد حکومتی فنانسنگ اور 10 فیصد درخواست گزار کو خود فراہم کرنا ہوگا۔

یہ قرض اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی: تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹوں سے غریب ممالک زیادہ متاثر، اقوام متحدہ

تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا جم غفیر، انتظامیہ کی اہم ہدایت

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی