اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا جم غفیر، انتظامیہ کی اہم ہدایت

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں تبدیلی، کیا اثرات ہوں گے؟

ضلعی انتظامیہ نے وضاحت کی کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا وافر اسٹاک موجود ہے اور پیٹرول کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے جو خبریں زیر گردش ہیں وہ محض افواہیں ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر کوئی پیٹرول پمپ آپ کی ضرورت کے مطابق پیٹرول فراہم نہیں کرتا تو فوراً انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔ شہریوں کو 24 گھنٹے دستیاب کنٹرول روم نمبر 051-9108084 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو پیٹرول اور ڈیزل پر 55 روپے تک لیوی لگانی پڑے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم کا انتباہ

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور ایسی افواہوں کو مسترد کریں۔

واضح رہے کہ پیٹرول پمپس پر جمعرات کو غیر معمولی ہجوم اس وجہ سے نہیں کہ لوگوں کو آئندہ دنوں میں ایندھن نہ ملنے کا خدشہ ہے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ رات 12 بجے کے بعد پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26روپے 77پیسے اضافہ

پیٹرول پمپس پر طویل قطاروں میں موجود کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پیٹرول پمپ پر اس وجہ سے آئے ہیں کہ کل قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی تو آج ان کی نسبتاً کچھ بچت ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘