ایران کے امن معاہدے پر ردعمل کی خبر: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سی این بی سی

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں جمعے کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جب ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اور امریکا پاکستان کے ذریعے ایک مجوزہ امن معاہدے پر رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسلام آباد ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا مرکز بن سکتا ہے؟

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 102.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ جبکہ عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 0.41 فیصد کمی کے بعد 109.95 ڈالر فی بیرل رہی۔

یہ پیشرفت اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ایران نے پاکستان کے ثالثی کردار کے ذریعے امریکا کی جانب سے امن معاہدے کے مسودے میں کی گئی ترامیم پر اپنا جواب بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگی اختیارات سے متعلق 60 دن کی آئینی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے جو سنہ 1973 کے وارف پاورز ریزولوشن کے تحت لازم ہوتی ہے۔ اس قانون کے مطابق صدر کو فوجی تعیناتی کے 60 دن کے اندر کانگریس سے منظوری لینی ہوتی ہے بصورت دیگر فوج واپس بلانا ضروری ہوتا ہے تاہم کانگریس نے اب تک ایسی کوئی منظوری نہیں دی۔

مزید پڑھیے: امن مذاکرات: اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، ایرانی سفیر

امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تین ہفتے قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد حالات ختم ہو چکے ہیں جس کے تحت وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایک انتظامی اہلکار کے مطابق 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان براہ راست فائرنگ نہ ہونے کی وجہ سے 60 دن کی مدت کا اطلاق ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، دفتر خارجہ

یہی مؤقف امریکی وزیر دفاع  پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں اپنی پیشی کے دوران پیش کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی نے عملی طور پر لڑائی کو روک دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوایک سال میں 40 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 3 ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ناکام، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘