خطے کے مسائل کا حل بات چیت میں ہے، پاکستان اور ایران کا اتفاق

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے رات گئے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ

ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف فریقین کے درمیان مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور ثالثی کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان خارجہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور یہی راستہ دیرپا امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟