اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں لگ بھگ 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں کیا، جہاں پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 3,000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 2 بجے کے وقت انڈیکس 165,948.47 پر موجود تھا، جو 2,954.30 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھا گیا۔

نیشنل بینک، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جیسے بڑے انڈیکس شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی، جہاں مسلسل جغرافیائی غیر یقینی صورتحال اور مالی حالات کی سختی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4.5 فیصد کمی ہوئی اور یہ 7,677.87 پوائنٹس گر کر 162,994.17 پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

عالمی سطح پر پیر کے روز ایشیا میں شیئرزمیں معمولی اضافہ جبکہ تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کے تنازع میں جزوی پیش رفت سے کچھ حد تک مطمئن نظر آئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پیر کی صبح آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کی کوشش شروع کرے گا، تاہم اس منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس آپریشن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی و سمندری طیارے اور 15 ہزار اہلکار شامل ہوں گے۔

ایران نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے اس کی 14 نکاتی تجویز کا جواب دیا ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم ٹرمپ نے کہا کہ اس تجویز کے قبول ہونے کے امکانات کم ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست دباؤ، 100 انڈیکس میں تقریباً 4 فیصد کمی ریکارڈ

برینٹ کروڈ آئل 108.30 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا جبکہ امریکی خام تیل 102.01 ڈالر پر برقرار رہا۔

جاپان میں تعطیل کے باعث عالمی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کم رہی۔ ایشیا پیسیفک کے حصص میں 0.6 فیصد اضافہ جبکہ جنوبی کوریا کے اسٹاکس میں 2.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی بارڈر فورس کا ڈرون بنگلہ دیش میں گر کر تباہ

سعودی تیل کی آمد کے بعد بنگلہ دیش کی ایسٹرن ریفائنری کی مکمل بحالی متوقع

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی