امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز اس وقت شدید انتظامی مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران 400 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔
اس غیر متوقع صورتحال نے جہاں ہزاروں مسافروں کو ہوائی اڈوں پر پھنسا دیا ہے وہیں کمپنی کی ساکھ پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع
انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی گراؤنڈنگ کی وجہ عملے کی پابندیوں کو قرار دیا جا رہا ہے تاہم ہوا بازی کے ماہرین اسے کمپنی کے اندرونی نظام کی بڑی ناکامی دیکھ رہے ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز جیسی دیگر بڑی کمپنیاں اپنا آپریشن کامیابی سے چلارہی ہیں تو ڈیلٹا کی کارکردگی میں اچانک اتنی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
View this post on Instagram
سب سے زیادہ اثر اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر پڑا ہے جہاں صرف ایک دن میں شیڈول کا چھ فیصد حصہ معطل رہا۔
محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی حالیہ رپورٹ بھی کمپنی کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ ڈیلٹا قابل اعتمادی کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن سے گر کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریوں کی مشرقِ وسطیٰ سے محفوظ واپسی، اضافی چارٹر پروازیں فراہم
یہ بحران ایک ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپرٹ ایئر لائنز کے بند ہونے کے بعد مسافر پہلے ہی متبادل ذرائع تلاش کررہے تھے۔
اگرچہ ڈیلٹا نے متاثرہ علاقوں میں کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے لیکن پروازوں کی اچانک منسوخی نے مسافروں کے اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے اور ایئرپورٹس پر تاحال بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے۔












