پاکستان موبائل مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بننے کی طرف تیزی سے گامزن

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2026 میں پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو ملک کی موبائل انڈسٹری کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

پیداواری اعداد و شمار

پی ٹی اے کے مطابق، مارچ 2026 کے دوران مقامی مینوفیکچررز نے 27 لاکھ 90 ہزار یونٹس اسمبل کیے، جبکہ گزشتہ برس مارچ 2025 میں یہ تعداد 23 لاکھ 30 ہزار یونٹس تھی۔ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی پیداوار 73 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ’ وی وو‘ کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے تیار، معاہدہ طے پاگیا

مقامی طلب اور برانڈز کی کارکردگی

رپورٹ کے مطابق، پاکستان اپنی موبائل فون کی 86 فیصد طلب مقامی طور پر تیار کردہ ہینڈ سیٹس سے پوری کر رہا ہے۔ یہ کامیابی حکومتی پالیسیوں، مراعات اور درآمدی متبادل اقدامات کا نتیجہ ہے۔

معاشی ماہر جبران احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون کی طلب کا 86 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ ہینڈ سیٹس سے پورا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک کا ہینڈ سیٹ اسمبلی ایکو سسٹم اب پختگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ 2026 میں پیداوار میں 20 فیصد کا سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ سپلائی چین کے مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے گزشتہ سال مقامی موبائل اسمبلنگ کی شرح کم کیوں رہی، کون سا موبائل زیادہ اسمبل ہوا؟

صدر کراچی موبائل الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن، منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ یہ نمو حکومتی پالیسی، مراعات اور درآمدی متبادل اقدامات کی مرہونِ منت ہے۔ ان اقدامات کی بدولت نہ صرف غیر ملکی برانڈز جیسے Samsung اور Vivo نے پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں، بلکہ مقامی برانڈز جیسے VGO TEL بھی 1.12 ملین یونٹس کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ مارکیٹ لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔

برآمدی صلاحیت اور چیلنجز

جبران احمد نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ اگرچہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی پیداوار 7.36 ملین یونٹس تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے، لیکن اب اصل ہدف ان موبائل فونز کی برآمد ہونا چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر پیداوار میں اضافے کا یہ تسلسل برقرار رہا، تو پاکستان خطے میں موبائل مینوفیکچرنگ کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟