متحدہ عرب امارات پر حملوں کی مذمت، پاکستان کا مکمل اظہارِ یکجہتی

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملے، فجیرہ کی تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے بھی اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں سمیت حکومتِ امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کا احترام انتہائی ضروری ہے تاکہ بات چیت کے لیے سفارتی مواقع میسر آ سکیں، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے میں تعاون سے انکار

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسے حملے نہ صرف انسانی جانوں اور املاک کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘