جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا شاپلا سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا مطالبہ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے دارالحکومت کے علاقے شاپلا چتر میں 5 مئی 2013 کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کے روز جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک اور گھناؤنے واقعہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کو مثالی سزا دے کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران ہجوم کے تشدد کے 49 واقعات، 21 افراد ہلاک، رپورٹ

واضح رہے کہ شاپلا اسکوائر احتجاج  5 اور 6 مئی 2013 کو دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی مالیاتی علاقے موتی جھیل میں واقع شاپلا اسکوائر پر ہونے والے مظاہروں اور اس کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات سے عبارت تھے۔

ایک پرامن احتجاج کو ریاستی فورسز نے پرتشدد طریقے سے منتشر کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، ایک دہائی سے زائد عرصے تک میڈیا پر قدغن، سیاسی دباؤ اور آمرانہ فضا نے عوامی مباحثے اور تحقیق کو خاموش کیے رکھا۔

https://Twitter.com/centristnattv/status/2051505532729729038

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اس واقعے کو بنگلہ دیش کی تاریخ کا ’سیاہ باب‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، جس نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

ان کے مطابق یہ اقدامات انسانی اصولوں، انصاف اور جمہوری اقدار کے منافی تھے۔

مزید پڑھیں: آسام کے وزیراعلیٰ کے بیانات پر بنگلہ دیش کا احتجاج، بھارتی سفارتکار طلب

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود شفاف اور غیر جانبدار عدالتی عمل سامنے نہیں آ سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی عدم فراہمی نے متاثرہ خاندانوں کو محروم رکھا ہے اور عوام میں بے چینی اور مایوسی کو بڑھایا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنیوں کو بنگلہ دیش میں تیل و گیس کی تلاش کا ٹھیکہ مل گیا

انہوں نے زور دیا کہ پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کی آزادی آئینی حقوق ہیں، اور طاقت کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ان کے مطابق ایسے واقعات کی تکرار روکنے کے لیے احتساب ضروری ہے، انہوں نے عوام سے امن، انصاف اور انسانی وقار کے لیے متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی