معروف گلوکارہ ڈولی پارٹن کو خطرناک بیماری کی تشخیص، شوز منسوخ کرنے کا اعلان

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ڈولی پارٹن نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے لاس ویگاس میں ہونے والی اپنی آئندہ ریزیڈنسی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

80 سالہ گلوکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں گردے کی پتھری (کڈنی اسٹونز) کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly Parton (@dollyparton)

ڈولی پارٹن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے لیکن مکمل طور پر اسٹیج پرفارمنس کے قابل ہونے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زیرِ علاج ادویات کے باعث انہیں چکر اور نقاہت محسوس ہوتی ہے جس کے پیش نظر فی الحال لائیو پرفارمنس ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

گلوکارہ نے مزید کہا کہ اسٹیج پر بھاری ساز و سامان اور ملبوسات کے ساتھ پرفارم کرنا موجودہ حالت میں ان کے لیے محفوظ نہیں اسی لیے انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلان کے بعد دنیا بھر سے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں آرام کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp