صدر زرداری کی ماحولیاتی اور فوجداری اصلاحات کی منظوری، اردن کے شاہ کوتہنیتی پیغام

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم ملکی امور اور قانون سازی سے متعلق فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے 21 مئی 2026 کو متعدد اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دی۔

جن میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 بھی شامل ہے، سینیٹر شیری رحمان کے پیش کردہ اس بل کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام

صدر نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دی، جب کہ گورنر سندھ کی 21 مئی سے 3 جون 2026 تک بیرونِ ملک رخصت کی درخواست بھی منظور کی گئی۔

دوسری جانب 25 مئی 2026 کو صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردنی عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی و عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں اور توقع ظاہر کی کہ یہ برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر نے نومبر 2025 میں شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اردن کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں