ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، تہران کھیل کھیل رہا ہے مگر ڈیل بھی چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہوں تو دنیا شدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ایران پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کھیل کھیل رہا ہے مگر ڈیل بھی چاہتا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

ان کے مطابق ایسے ہتھیاروں کی موجودگی میں پہلے مشرق وسطیٰ، پھر یورپ اور اس کے بعد امریکا بھی خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں، اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتے تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات زیادہ سود مند ہے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا اور چین کے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوجی اعتبار سے ایران قریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp