اسلام آباد: دکانوں، کاروبار اور مارکیٹس کے اوقات کار تبدیل

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، آئی سی ٹی اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کفایت شعاری اقدامات (آسٹرٹی میئرز) کے تحت مارکیٹس، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نظرثانی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری اقدامات: سینیٹ سیکریٹریٹ میں 700 سے 750 ملین روپے کی بچت ممکن

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے بھر رات 8 بجے بند ہوں گے۔

البتہ اس سے مستثنیٰ اداروں میں فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز شامل ہیں۔

ریسٹورنٹس، گروسری اسٹورز اور فوڈ آؤٹ لیٹس

یہ ادارے رات 10 بجے بند ہوں گے تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

میرج ہال اور ایونٹ وینیوز

یہ بھی رات 10 بجے بند ہوں گے، اور یہ پابندی نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔

یہ احکامات 5 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک مؤثر رہیں گے۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں انرجی بچت پالیسی: بزنس کمیونٹی میں تشویش، کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ

شہریوں اور کاروباری افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘