علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے  سے اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:علی ڈار کی لاہور سے الیکشن لڑنے کی خواہش نے نواز لیگ کو تقسیم کر دیا؟

ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

علی ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نہ صرف قومی ترقی بلکہ عالمی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ مشکل حالات میں پارٹی قیادت عالمی سطح پر مضبوط اور متحرک کردار کے طور پر سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، اور ترقی، استحکام اور بہتر حکمرانی پارٹی کا واضح وژن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟