کراچی والوں کے لیے خوشخبری، مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پر ہوں گی

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے کراچی کے لیے مزید الیکٹرک (ای وی) اور ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سندھ کے سینئر وزیر کا عہدہ بھی رکھنے والے شرجیل میمن  نے بتایا کہ صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ نے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری دے دی

اجلاس کے دوران پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، پنک ای وی اسکوٹیز کی تقسیم، ای وی ٹیکسی سروس اور ماس ٹرانزٹ کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز خریدے گی۔

ان کے مطابق کراچی میں شہریوں کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد شامل کی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دینے کیلئے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بی آر ٹی منصوبوں کے لیے مہنگے قرضوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

اس سلسلے میں خیرپور سے روہڑی اور خیرپور سے رانی پور تک نئے روٹس آئندہ ہفتے سے فعال کیے جائیں گے۔

سینئرصوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ، دادو، سیہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں بھی جلد انٹر سٹی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولتیں میسر آسکیں۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سلیم اللہ اوڈھو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم