سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں خود شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت نواز شریف نے کی، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد کشمیر اختلافات کا شکار، پارلیمانی بورڈ کے معاملے پر ایک گروپ کا بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج
مرکزی سیکرٹری جنر ل مسلم لیگ ن احسن اقبال ، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، انجینیئر امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور برجیس طاہر نے بھی بورڈ کے ارکان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی، شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید، چوہدری طارق فاروق بھی اجلاس میں شریک تھے۔
ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری عبدالرحمان بھی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ کشمیریوں سے محبت کرتے ہیں اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں خود شرکت کریں گے۔
نواز شریف نے آزاد کشمیر کے 33 حلقوں اور مہاحرین کی 12 نشستوں کے لیے 200 سے زیادہ امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے، امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد اہم فیصلے کرلیے گئے جس کے بعد اب ٹکٹوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔
سیاسی حلقوں میں رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ رات آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری رشید نے فاروق حیدر کے ہمراہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کی، جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے انہیں کابینہ سے برطرف کر دیا۔
آج چوہدری رشید باضابطہ طور پر مسلم لیگ نون میں شامل ہوگئے ہیں، وزیر امور کشمیر امیر مقام،وفاقی وزیر سردار یوسف نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی موجودگی میں چوہدری رشید کے گلے میں پارٹی پرچم ڈال کر انھیں ویلکم کیا۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع
صدر محمد نوازشریف صدارت کررہے ہیں۔ شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم نوازشریف، بھی شریک۔
آزادکشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کیاجائے گا۔@pmln_org @alimdar82 @alihamzaisb @AzadKashAffairs pic.twitter.com/QdcOus5sTy— Media Talk (@mediatalk922) May 8, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری رشید اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں اور وہ جلد جماعت میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فیصل راٹھور کابینہ کے بعض دیگر ارکان بھی مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں۔














