آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔ بورڈ امیدواروں کے چناؤ اور ٹکٹوں کی حتمی منظوری کا مجاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے حتمی انٹرویوز نواز شریف کریں گے

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا تشکیل دیا گیا پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق تمام فیصلے کرے گا۔

بورڈ میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو شامل کیا گیا ہے، جس میں نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

پارلیمانی بورڈ میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی نمائندگی دی گئی ہے، جس میں راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور مشتاق احمد منہاس شامل ہیں۔ دیگر ارکان میں امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر، برجیس طاہر اور پرویز رشید بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پارلیمانی بورڈ آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب اور پارٹی ٹکٹوں کی حتمی منظوری کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں