سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کائنات کے سب سے بڑے بلیک ہولز عام ستاروں کے ختم ہونے سے نہیں بنتے بلکہ کئی بلیک ہولز کے آپس میں ٹکرانے اور ضم ہونے سے وجود میں آتے ہیں۔
کارڈف یونیورسٹی کے محققین نے کششِ ثقل کی لہروں کے 153 مشاہدات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ چھوٹے بلیک ہولز عام طور پر ستاروں کے دھماکے کے بعد بنتے ہیں، جبکہ بہت بڑے بلیک ہولز ایک دوسرے سے بار بار ٹکرانے کے نتیجے میں بنتے ہیں۔
Study Reveals Massive Black Holes Formed By Violent Cosmic Collisionshttps://t.co/YofX80a7UH #SpaceNews #BlackHoles #Astronomy #ScienceUpdates #Physics #GravitationalWaves #CardiffUniversity #cosmiccollision
— LIVE INDIA (@LIVEINDIA_En) May 8, 2026
ماہرین کے مطابق یہ عمل زیادہ تر ایسے مقامات پر ہوتا ہے جہاں ستارے بہت زیادہ تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بڑے بلیک ہولز بہت تیزی سے گھومتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کئی بلیک ہولز کے ملاپ سے بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلیک ہول کے نزدیک کیا ہوتا ہے، اہم راز سے پردہ اٹھ گیا
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بلیک ہولز کی پیدائش اور کائنات کی ساخت کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ بڑے ستاروں کے اندر ہونے والے جوہری عمل کس طرح کام کرتے ہیں۔












