پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سلطنتِ عمان سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی 13 مئی 2026 سے مؤثر ہوگی۔

اس اقدام سے عمان میں مقیم پاکستانی برادری کو سفری سہولت میسر آئے گی اور پاکستان و عمان کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اس سے قبل پی آئی اے کا متعدد ممالک کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب جیٹ فیول کی قیمتیں 85 سے 90 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 150 سے 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو فضائی صنعت کے لیے بڑا مالی دھچکا ثابت ہوا کیونکہ ایندھن آپریٹنگ اخراجات کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہوتا ہے۔

 ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر طلبا، بینکاروں، بزرگ شہریوں، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ارکان کو دی جانے والی رعایتیں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکا-ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل، گیس اور کارگو کی ترسیل شدید متاثر ہوئی، جبکہ دنیا کی توانائی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اسی گزرگاہ کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ