عمران خان کی 9 مختلف مقدمات میں 5 روز ہ حفاظتی ضمانت منظور

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کے حوالے سے آج  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سکندر خان کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ درخواست ہے کہ 19 جون تک ضمانت دیدی جائے۔

وکیل سلمان صفدر کے مطابق اس کیس میں 109 کا الزام ہے۔ آئی او کو ہدایت کی جائے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے شامل تفتیش کریں۔

اس موقع پر  جج سکندر خان نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ ہی سے آج اس عدالت کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض 19 جون تک ضمانت منظور کرلی۔

علاوہ ازیں دیگر 9 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی 5 روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری