پاکستان اور اقوام متحدہ کے عہدیدار کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل جورجے موریرا دا سلوا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں امن، انسانی امداد اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔


پاکستانی مشن کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور انسانی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp