خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات و معدنی وسائل کے 8 اہلکاروں کو 120 روز کے لیے معطل کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن، پی ٹی آئی کے اراکین نیب کے ریڈار پر آگئے
محکمہ معدنیات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں 120 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
حکومتی حلقوں کی جانب سے محکمہ میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ بدعنوان طریقہ کار میں تعاون سے انکار کرنے والے اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ معدنیات میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ مبینہ غیر قانونی یا بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی حکومت مشکل میں، اپنے ہی ارکان کی مخالفت
معطل کیے گئے 8 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی مزید تفصیلات اور ان پر عائد الزامات سے متعلق محکمہ کی جانب سے مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔














