معرکہ حق تقریبات: اسلام آباد پولیس کا اتحاد، قربانی اور وطن سے وفاداری کے عزم کا اظہار

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی چوک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہیں بنیان مرصوص، ہمارا جینا مرنا پاکستان اور قومی اتحاد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے آج کے دن پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ اور طرزِ زندگی ہے، جبکہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کے بعد پاکستان مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، اسلام آباد کے نوجوانوں کی رائے

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا گیا، جس کے بعد پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوت کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور سکیورٹی ادارے بنیان المرصوص کی عملی تصویر ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

خطاب میں کہا گیا کہ معرکہ حق کے دوران قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا، اور پاکستانی عوام کا جذبہ اس حد تک بلند تھا کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر جانے کے لیے تیار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال: قوم کی حمایت کے ساتھ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج پاکستان

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی 11 ہزار فورس اور 44 لاکھ شہری افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے اپنی حدود میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی جوان، ہر بیٹی، ہر طالبعلم اور ہر پولیس اہلکار بنیان المرصوص کا حصہ ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق پاکستان آج عالمِ اسلام میں ایک مرکزی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے اور معرکۂ حق کی کامیابی ہمیشہ قومی تاریخ کا سنہری باب رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش