شکارپور میں باراتیوں سے بھری بس حادثے کا شکار، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

شکارپور کے علاقے میان جو گوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ دلہا دلہن سمیت 26 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دالبندین کے قریب کار اور گیس باؤزر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جا رہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp