جنوبی کوریا میں شرحِ پیدائش میں معمولی اضافہ، حکومتی مراعات اور بدلتے رجحانات اہم سبب قرار

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں کئی برسوں سے جاری آبادی میں کمی کے خدشات کے درمیان شرحِ پیدائش میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ماہرین محتاط انداز میں مثبت پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں شرحِ پیدائش سب سے کم ہے، جبکہ حکومت کئی برسوں سے شہریوں کو بچوں کی پیدائش کی ترغیب دینے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں نیند کا بحران، انوکھا مقابلہ توجہ کا مرکز بن گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد شرحِ پیدائش میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے۔ فروری 2026 میں قریباً 23 ہزار بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 7 برس میں فروری کے مہینے کی بلند ترین تعداد ہے۔

32 سالہ کم سو جن، جو موسیقی کی صنعت سے وابستہ ہیں، نے بتایا کہ مالی خدشات کے باوجود انہوں نے اور ان کے شوہر نے والدین بننے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے خیال میں بچے کی آمد خوشی کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے کی ایک وجہ نوجوان نسل میں خاندان اور بچوں کے حوالے سے بدلتا ہوا مثبت رویہ بھی ہو سکتا ہے، جبکہ بعض ماہرین حکومتی مراعات کو اس تبدیلی کا اہم سبب قرار دے رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش پر مالی امداد، زچگی کے اخراجات، سفری سہولیات، کم شرح سود پر گھریلو قرضے، والدین کی رخصت اور بانجھ پن کے علاج کے لیے معاونت جیسے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کا اعتراف، اظہار افسوس بھی کردیا

تاہم بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ مالی مراعات کے باوجود رہائش، مہنگی تعلیم، بچوں کی اضافی تدریس، ملازمتوں کا عدم تحفظ اور مصنوعی ذہانت کے باعث روزگار کے خدشات جیسے مسائل اب بھی خاندان بڑھانے کے فیصلے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

ماہرینِ آبادیات کے مطابق جنوبی کوریا کی مجموعی شرحِ پیدائش اب بھی آبادی برقرار رکھنے کے لیے درکار شرح 2.1 سے کہیں کم یعنی صرف 0.8 ہے، اس لیے موجودہ اضافہ طویل المدتی حل ثابت ہوگا یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں