جنوبی کوریا میں نیند کا بحران، انوکھا مقابلہ توجہ کا مرکز بن گیا

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم بہار کی ایک دھند آلود دھوپ میں سیول کے دریائے ہان کے کنارے واقع ایک پارک میں سینکڑوں نوجوان جمع ہوئے، جہاں شہری انتظامیہ کی دعوت پر وہ ایک ایسا کام کرنے آئے تھے جس کی کمی کی شکایت زیادہ کام کرنے والے جنوبی کوریائی افراد کو اکثر رہتی ہے یعنی نیند۔

سیول میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے موسم بہار کی اپنی تیسری سالانہ تقریب کو ’پاور نیپ مقابلہ‘ کا نام دیا گیا۔

دوپہر 3 بجے شروع ہونے والے اس مقابلے کے لیے شرکا کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سلیپنگ بیوٹی یا شہزادے جیسے لباس میں ملبوسات، تھکے ہوئے مگر بھرے پیٹ کے ساتھ آئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف

ایسا شہر جہاں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے شاپنگ مالز، سخت مقابلہ بازی اور آئسڈ امریکانو کلچر عام ہے، وہاں اس پارک کی فضا میں تھکن نمایاں محسوس ہو رہی تھی۔

جوسون دور کے بادشاہ کے ریشمی سرخ لباس میں ملبوس 20 سالہ طالب علم پارک جون سیوک کا کہنا تھا کہ امتحان کی تیاری اور جزوقتی ملازمت کے درمیان میں رات کو صرف 3 یا 4 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں اور دن میں میز پر جھپکیاں لے کر کمی پوری کرتے ہیں۔

’میں یہاں اپنی جھپکی لینے کی صلاحیت دکھانے اور یہ بتانے آیا ہوں کہ بادشاہ کیسے سوتا ہے۔‘

قریب ہی سیول کے شمال میں واقع علاقے ایلسان سے آئی 24 سالہ انگریزی استاد یو می یون کوالا تھیم والے نرم و آرام دہ لباس میں نمایاں نظر آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ بے خوابی کا شکار رہی ہیں، انہیں نیند آنے میں مشکل ہوتی ہے اور جلد آنکھ کھل جاتی ہے۔

’کوالا اپنی گہری نیند کے لیے مشہور ہیں، اسی لیے میں ان جیسا لباس پہن کر آئی ہوں تاکہ شاید ان کی کچھ جادوئی صلاحیت مل جائے۔‘

یہ مقابلہ مسلسل تیسرے سال منعقد کیا گیا ہے جو جنوبی کوریا میں ایک سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق او ای سی ڈی کے رکن ممالک میں جنوبی کوریا سب سے زیادہ کام کرنے اور کم نیند لینے والے ممالک میں شامل ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ کم ترین اوقات نیند حاصل کرتے ہیں۔

جب گھڑی نے 3 بجائے تو شرکا نے آنکھوں پر ماسک پہن لیے، جبکہ منتظمین نے ان کی دل کی دھڑکن کی پیمائش کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ پرسکون اور گہری نیند کی حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں: کیمپنگ بہتر نیند اور دیرپا مثبت اثرات کے لیے سودمند، چلیں آزماتے ہیں

مقابلے کا فاتح 80 سال سے زائد عمر کے ایک شہری رہے، جبکہ 37 سالہ دفتری ملازم ہوانگ دو سنگ دوسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل رات کی شفٹوں، روزمرہ کام اور ڈرائیونگ کی وجہ سے بری طرح تھک چکے تھے۔

’جب میں نے اس مقابلے کے بارے میں سنا تو فیصلہ کیا کہ دریا کی ٹھنڈی ہوا میں بھرپور نیند لے کر خود کو تازہ کروں، میں دوسرے نمبر پر آ کر بہت خوش ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی