مظفرآباد میں یومِ فتح معرکہ حق پر دفاعی نمائش کا افتتاح، عوام کی بڑی تعداد شریک

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے ہمراہ نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں یومِ فتح معرکۂ حق کے موقع پر پاک فوج کے زیرِ اہتمام دفاعی ساز و سامان کی شاندار نمائش کا افتتاح کردیا، جس میں شہریوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال مکمل، مظفرآباد میں پروقار تقریب، ’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج

مظفرآباد میں یومِ فتح معرکۂ حق کے موقع پر پاک فوج کے زیرِ اہتمام نڑول اسٹیڈیم میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے ہمراہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں حکومت آزاد کشمیر کے سیکریٹریز، مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ، شہریوں اور پاک فوج کے افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے جدید دفاعی ساز و سامان، اسلحہ، مواصلاتی نظام، جنگی گاڑیوں اور دیگر عسکری آلات کی نمائش کی گئی، جسے دیکھنے کے لیے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں میں گہری دلچسپی دیکھی گئی۔

شرکاء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور دفاعی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟