سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 61 ہزار 147 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں میں اضافہ
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 875 پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مکہ مکرمہ میں 56 ہزار 408 عازمین قیام پذیر ہیں، جبکہ مدینہ منورہ سے اب تک 30 ہزار 477 عازمین مکہ مکرمہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔
سعودی عرب پہنچنے والے سرکاری عازمین کی تعداد 61,147 ہو گئی ،ترجمان وزارت مذہبی امور
24 گھنٹوں کے دوران مزید 4,875 پاکستانی عازمین حجازِ مقدس پہنچے ہیں, ترجمان
مکہ مکرمہ میں 56,408 عازمین قیام پذیر ہیں، ترجمان @iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/eHcld6uZnf— Media Talk (@mediatalk922) May 11, 2026
ترجمان کے مطابق پاکستان سے جدہ کے لیے 103 جبکہ مدینہ منورہ کے لیے 141 حج پروازیں آپریٹ کی جا چکی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کی خدمت کے لیے 1 ہزار 288 خدام اور معاونینِ حج تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں اب تک 25 ہزار 782 پاکستانی عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرائی جا چکی ہے۔














