حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر سے جاری حج 2026 کے فضائی آپریشن میں تیزی آ گئی ہے اور سرکاری عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج منگل کے روز مزید 13 حج پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 510 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ مختلف شہروں سے روانہ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے 4 پروازیں شامل ہیں، جبکہ کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں روانہ کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ایک حج پرواز بھی عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری، 2 ہزار 687 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج کے فضائی آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ سعودی ایئرلائن، ایئر بلیو اور ایئر سیال بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ سعودی عرب پہنچایا جا سکے۔

ملک بھر میں قائم 10 حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمین حج کی مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق تمام انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مدینہ منورہ میں قبل از حج پروازوں کا آغاز، 1357 پاکستانی عازمین کی آمد

عازمین حج کی رہنمائی اور معاونت کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے، جو حاجیوں کو سفری مراحل میں مکمل سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ہزاروں عازمین حج مقدس سرزمین روانہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ