مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سموگ، فضائی آلودگی اور پلاسٹک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمہ تحفظ ماحولیات (EPA) کے مطابق اپریل 2026 کے دوران صوبہ بھر میں 12 ہزار 683 انسپیکشنز کی گئیں، جن کے دوران ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: پیپر ملبری کی کٹائی یا ماحول کا تحفظ؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بحث گرم
کارروائیوں کے دوران ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 81 نوٹسز جاری کیے گئے، 140 مقامات کو سیل جبکہ 115 غیر قانونی یونٹس کو مسمار کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق آلودگی پھیلانے والوں پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 67 لاکھ 72 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 87 مقدمات بھی درج کیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرساراسال، سموگ سے قبل بھی سموگ فری پنجاب کیلئے تاریخی اقدامات
حکومت کا ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور پلاسٹک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، EPA کی صوبہ بھر میں بھرپور کارروائیاں@KulAalam @LatifShah27163 @iRashidLatif68 @MaryamNSharif #PunjabCM pic.twitter.com/cJNJ5kxyU4— Media Talk (@mediatalk922) May 11, 2026
پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں میں 28 ہزار 705 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا، جبکہ صوبہ بھر میں 44 ہزار 452 پلاسٹک فری زونز قائم کیے گئے ہیں۔ شاپنگ مالز میں 340 ویسٹ بنز بھی نصب کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پانی کے 144 اور پیٹرول پمپس کے 96 نمونوں کی جانچ کی گئی تاکہ ماحولیاتی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ شور کی آلودگی کے خاتمے کے لیے 34 مقامات پر خصوصی مانیٹرنگ آپریشن بھی مکمل کیا گیا۔
لاہور میں دن کے اوقات میں ریت سے بھرے ٹرالوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم EPA ڈیسک بھی سموگ کنٹرول میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
6 مئی کو 9 ایکڑ رقبے پر فصلوں کی باقیات جلانے کا واقعہ بروقت قابو پا کر بڑے ماحولیاتی نقصان سے بچاؤ کیا گیا، جبکہ اینٹی اسموگ مہم کے تحت 43 فوری کارروائیاں بھی کی گئیں۔ صرف ایک دن میں 1,394 کلوگرام پلاسٹک بھی ضبط کیا گیا، جبکہ فیلڈ ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں اسموگ کا بھارت 30 فیصد، ہم خود 70 فیصد ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب
حکومتی رپورٹ کے مطابق پنجاب کلائمیٹ واچ روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اور محکموں کی کارکردگی رپورٹس جاری کر رہی ہے۔ لاہور کی فضائی صورتحال میں بہتری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی حکومت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔














