سپریم کورٹ: خان پور میں دہشتگردی کیس میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خان پور سندھ میں دہشتگرد حملے کے مقدمے میں ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعہ صبح قریباً سوا آٹھ بجے پیش آیا جبکہ ملزم کو 10 بجے گرفتار کیا گیا اور مقدمہ رات کے وقت درج ہوا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا نکاح نامہ میں اہم تبدیلیوں کا حکم، جہیز اور حق مہر کے لیے کالم شامل ہوں گے

عدالت میں وکیل نے یہ بھی کہا کہ ملزم کے خلاف لگائے گئے الزام کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا 14 سال بنتی ہے، جبکہ خودکش جیکٹ بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ ملزم خودکش حملے کے لیے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں وکلا کی غفلت پر سزائیں دینے کی پابند نہیں ہو سکتیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید ریمارکس دیے کہ بعض مقدمات میں تاخیر کا بھی سامنا ہوتا ہے، اور طنزیہ انداز میں کہا کہ بعض اوقات کارروائی کئی دن بعد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:سسر کی ملکیت حق مہر میں دینے کا دعویٰ مسترد، سپریم کورٹ کا فیصلہ

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp