سپریم کورٹ کا نکاح نامہ میں اہم تبدیلیوں کا حکم، جہیز اور حق مہر کے لیے کالم شامل ہوں گے

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے نکاح نامہ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق اندراجات کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیوں کی ہدایت جاری کردی ہے اور حکومت کو ہدایت دی ہے کہ نکاح نامے میں ایک الگ کالم شامل کیا جائے جس میں اس شخص کی ملکیت واضح کی جائے جو حق مہر کے طور پر جائیداد دینے کا دعویٰ کرتا ہے۔

عدالت کے مطابق اگر شوہر یا کوئی اور شخص حق مہر کی جائیداد دینے پر رضامند ہو تو اس اندراج کے سامنے اس کے دستخط یا انگوٹھے کا نشان لازمی ہونا چاہیے تاکہ بعد میں قانونی تنازعات سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: فاتحہ خوانی کی تقریب میں کراس فائرنگ کیس، سپریم کورٹ نے مجرم کو بری کر دیا

جسٹس شکیل احمد کی جانب سے تحریر کردہ چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ جائیداد میں شریک کوئی بھی شخص اپنی حصے سے زیادہ جائیداد منتقل نہیں کرسکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ حق مہر کے طور پر مشترکہ جائیداد کا وعدہ صرف شوہر کے حصے تک محدود ہوگا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر جائیداد مشترکہ وراثت ہو تو شوہر یا دیگر شریک صرف اپنے حصے کے مطابق ہی تصرف کرسکتے ہیں، پوری جائیداد دینے کا قانونی اختیار نہیں رکھتے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت اگر کسی جائیداد کو حق مہر قرار دیا جائے تو یہ اس شرط کے ساتھ درست ہوگا کہ دینے والے کے پاس اس کی قانونی ملکیت یا حصہ موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

عدالت نے یہ بھی کہا کہ فراڈ یا غلط بیانی کی صورت میں ضابطہ دیوانی کے سیکشن 12(2) کے تحت فیصلہ چیلنج کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ درخواست اسی عدالت میں دائر کی جائے گی جس نے فیصلہ دیا ہو۔

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ اداروں تک اس کی کاپیاں ارسال کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے