FOOTAGE: CCTV Video shows the bmoment a motorcycle ended up dangling from a traffic light after a violent crash yestersay in Canada. pic.twitter.com/xERoarlJ5q
— Belaaz News (@TheBelaaz) May 11, 2026
ڈیلٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو شدید مگر جان لیوا نہ ہونے والی چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ کار ڈرائیور محفوظ رہا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ حادثے کے بعد موٹر سائیکل چوراہے کے اوپر ٹریفک سگنل کے کھمبے میں پھنس کر لٹک رہی تھی۔
اس غیرمعمولی منظر نے راہگیروں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، جبکہ کئی لوگ رک کر ویڈیوز بناتے رہے۔
مزید پڑھیں: لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟
عینی شاہدین کے مطابق منظر انتہائی حیران کن تھا۔
سرے کے رہائشی ولیم چان نے بتایا کہ وہ قریبی ڈونٹ شاپ جا رہے تھے جب انہوں نے سڑک کے درمیان ایک تباہ شدہ گاڑی دیکھی، لیکن اردگرد نظر دوڑانے پر انہیں اوپر لٹکتی موٹر سائیکل دکھائی دی۔
پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے گاڑیاں ہٹانے اور سڑک سے ملبہ صاف کرنے کے دوران اسکاٹ روڈ کو 70ویں ایونیو سے 72ویں ایونیو تک بند رکھا۔














