خیبرپختونخوا میں آندھی اور بارش تباہی کا باعث، 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں ہونیوالے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید آندھی اور بارش کے دوران گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی خیبر پختونخوا میں گلاف الرٹ جاری، شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ

جاں بحق افراد میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون، 8 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثات مردان، صوابی، مالاکنڈ اور شانگلہ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: شیشپر گلیشیئر سرکنے سے انسانی آبادی کو خطرہ لاحق، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ادارے کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا موجودہ سلسلہ 12 مئی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی معلومات، آگاہی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘