حکومت پاکستان نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں جاری کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی۔
حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی گئی، کومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026ء تک توسیع کی ہے ،نوٹیفکیشن جاری. pic.twitter.com/AnQX9yPhCF
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) May 11, 2026
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر ان اقدامات میں فوری توسیع کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی بدستور برقرار رہے گی جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی۔
اسی طرح غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی بھی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے سے دی گئی مخصوص استثنیٰ اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔














