صدر ٹرمپ دورۂ چین میں ’بڑی کامیابیوں‘ کے لیے پر امید

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ دورۂ چین اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر اور پر امید ہیں کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے ’بڑی کامیابیوں‘ کا باعث بنیں گے۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ چین کے دورے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

انہوں نے چین کو شاندار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ ایک ایسے رہنما ہیں جنہیں دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران معاہدے میں چین کی انٹری، بڑی ہلچل

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے دورۂ چین کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’یہ ایک عظیم ملک ہے اور صدر شی جن پنگ ایک قابلِ احترام رہنما ہیں۔ دونوں ممالک کے لیے بڑی کامیابیاں سامنے آئیں گی۔‘

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی، مالیاتی، دفاعی، ہوابازی، مینوفیکچرنگ اور ادائیگیوں سے متعلق کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اب امریکا چین کے ساتھ تجارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا کو چین کے ساتھ تجارتی معاملات میں نقصان اٹھانا پڑتا تھا، تاہم اب صورتحال مختلف ہے۔

چین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، ایران، ٹیرف، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات سمیت کئی اہم عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے، معاشی و قومی سلامتی کے مفادات کو مضبوط کرنے اور ممکنہ طور پر یو ایس-چائنا بورڈ آف ٹریڈ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہوابازی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں: اینویڈیا کے جدید ترین چپس امریکا سے چین اسمگل کیسے ہوئے؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں

دورے کے شیڈول کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ کا سرکاری استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔

بعد ازاں وہ ’ٹیمپل آف ہیون‘ کا دورہ کریں گے جبکہ شام کو سرکاری عشائیہ دیا جائے گا۔

جمعے کے روز دونوں رہنما چائے پر ملاقات اور ورکنگ لنچ میں شریک ہوں گے، جس کے بعد ٹرمپ واشنگٹن واپس روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایران، امریکا مذاکرات بذریعہ پاکستان بدستورجاری، کیا صدر ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر پاکستان آئیں گے؟

امریکی حکام نے بتایا کہ ایران بھی مذاکرات کا اہم موضوع ہوگا، ٹرمپ چین اور ایران کے تعلقات، تیل کی تجارت اور روس و ایران سے متعلق دوہری استعمال کی برآمدات پر امریکی خدشات پر بات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی اور گزشتہ برس اکتوبر میں طے پانے والی ایک سالہ تجارتی جنگ بندی میں توسیع پر بھی بات چیت متوقع ہے، تاہم حکام کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد