کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں غذائی تحفظ اور کھاد کے ذخائر کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک سے کھاد کی سپلائی چین متاثر ہونے کے پیش نظر وسطی ایشیائی ممالک سے کھاد کی متبادل فراہمی کی منصوبہ بندی کی جائے۔

انہوں نے خریف اور ربیع سیزن کے لیے کھاد کے وافر ذخائر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مقامی پیداوار بڑھانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے کھاد کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو کھاد کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کرنے اور مصنوعی قلت و ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

کھاد ذخائر پر بریفنگ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے کارخانوں کو قدرتی گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

بریفنگ کے مطابق خریف کی فصلوں کے لیے کھاد کے مناسب ذخائر بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، ایک سیکیورٹی شہید، ایک زخمی

ڈیپ سیک کی نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش، مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ

دہشتگرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا : سرفراز بگٹی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط حمایت کا اعادہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم