پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جو ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا ٹی 20 اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف
واضح رہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور 232 رنز ہے جو قومی ٹیم نے سنہ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔
🇵🇰 WHAT A KNOCK🏏Ayesha Zafar smashes a sensational T20I CENTURY off 47 balls 🔥
Sign up now: https://t.co/Z0RXSR7gYM
iOS app: https://t.co/RpeYQPshnh
Android app: https://t.co/5mBlUcoG8g#JeetKaSafar | #PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/NhEXeKkT8g— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 237 رنز بنا کر مردوں کی ٹیم کے اس ریکارڈ سے بھی زیادہ اسکور کر لیا ہے۔
🇵🇰 Highest ever T20I total by Pakistan Women 🔥 238 Target set for Zimbabwe Women in first T20I at National Bank Stadium, Karachi🏏
Sign up now: https://t.co/Z0RXSR7gYM
iOS app: https://t.co/RpeYQPshnh
Android app: https://t.co/5mBlUcoG8g#JeetKaSafar | #PAKWvZIMW |… pic.twitter.com/tGsC1QmkKk— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹر عائشہ ظفر (پلیئر آف دی میچ) نے کیریئر کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 217.02 رہا۔عائشہ ظفر نے صرف 47 گیندوں پر سینچری مکمل کر کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز ترین سینچریوں میں سے ایک اسکور کی اور ٹیم کی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
مزید پڑھیے: ویمنز ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی
اوپنر گل فیروزہ نے بھی جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے جن میں 8 چوکے شامل تھے۔ کپتان فاطمہ ثناء نے 13 گیندوں پر 21 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جبکہ عالیہ ریاض نے صرف 23 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
🏏 Fastest century for Pakistan Women!
Ayesha Zafar brings up her maiden T20I 100 off 47 balls and becomes the 2nd woman to score a T20I century for 🇵🇰
Sign up now: https://t.co/Z0RXSR7gYM
iOS app: https://t.co/RpeYQPshnh
Android app: https://t.co/5mBlUcoG8g#JeetKaSafar |… pic.twitter.com/MMyFeUElom— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
پاکستان کو ابتدائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب منیبہ علی 2 رنز پر آؤٹ ہوئیں جبکہ سائرہ جبین 5 اور نٹالیہ پرویز 9 رنز بنا سکیں۔ تاہم آئیشہ ظفر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور شاندار اسٹروک پلے کے ذریعے اسکور کو آگے بڑھایا۔
مزید پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بھارت نمبر ون برقرار، نیوزی لینڈ بھی نزدیک تر، پاکستان کی پوزیشن کونسی؟
زمبابوے کی جانب سے نومویلو سیباندا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مشیل موانگا، کیلِس نڈلووو اور پریشس مارانج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد ازاں پاکستانی بیٹرز کی طرح بولرز نے بھی کھیل کا حق ادا کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھائی اور زمبابوے کو محض 84 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس طرح قومی ٹیم نے پہلا ٹی 20 میچ 153 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا۔














