’یہ لڑکا کہاں سے آگیا؟‘، سجل علی تنقید کی زد میں

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اپنی خوبصورتی، منفرد اداکاری اور روایتی انداز کے باعث پہچانی جانے والی سجل علی نے اس بار مختصر باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ کی نئی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جہاں شوبز شخصیات اور قریبی دوستوں نے سجل کے نئے انداز کو سراہا وہیں کئی مداح ان کے لمبے بالوں کی کمی محسوس کرتے دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

صبور علی، امر خان اور نادیہ افگن سمیت متعدد فنکاروں نے سجل علی کے نئے لک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت اور منفرد قرار دیا جبکہ دوسری جانب بعض مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے کہ سجل علی کو اپنے روایتی انداز کو برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

 کچھ صارفین نے نئے ہیئر اسٹائل کو محض عارضی تبدیلی یا وِگ بھی قرار دیا اور کچھ نے کہا کہ یہ صحیفہ جبار سے متاثر ہیںجبکہ کئی صارفین نےکہا کہ یہ بالکل لڑکا لگ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

’ملٹی ٹاسکنگ‘: دیپیکا پڈوکون امید سے ہونے کے باوجود شوٹنگ میں مصروف، ڈیڑھ سالہ بیٹی کی بھی دیکھ بھال

پاکستان آؤں تو بریانی اور کڑاہی ملے گی؟ جنوبی کورین میوزک گروپ کے سوال نے مداحوں کے دل جیت لیے

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون