پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جبکہ سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم لا بروئے تمام میچوں میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کے گریم لا بروئے، جنہوں نے 1986 سے 1992 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 44 ون ڈے میچز کھیلے، سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

سیریز میں پاکستان کے احسن رضا، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور سری لنکا کے کمار دھرماسینا، جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں، آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میں کمار دھرماسینا کے ساتھ پاکستان کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

2 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں رچرڈ کیٹلبرو اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ کمار دھرماسینا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل، پی ایس ایل کے حقوق 26 ارب روپے میں فروخت

4 جون کو اسی مقام پر کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں کمار دھرماسینا اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور پاکستان کے ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے۔

تمام میچز میں گریم لا بروئے میچ ریفری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ