پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت، فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی جانچ کرنا تھا تاکہ میزائل کی درستگی اور دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

بیان کے مطابق تجربے کا مشاہدہ پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ منصوبے سے وابستہ سائنس دانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر: آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب عسکری قیادت نے فتح سیریز کے میزائل پروگرام کی تیاری میں شامل سائنس دانوں، انجینئرز اور دیگر ماہرین کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور کاوشوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں