مُکّا مار کے دیواریں توڑنے والا انسان بردار روبوٹ، چین کی نئی ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کر دیا

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے روبوٹکس کے میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا انسان بردار ’ٹرانسفارمنگ روبوٹ‘ متعارف کرا دیا ہے۔ 9 فٹ بلند اور 500 کلوگرام وزنی GD01 نامی یہ جدید روبوٹ 2 ٹانگوں اور 4 ٹانگوں دونوں انداز میں چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مضبوط کنکریٹ کی دیواریں بھی توڑ سکتا ہے۔

چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری روبوٹکس نے دنیا کا پہلا انسان بردار ٹرانسفارمنگ روبوٹ ‘GD01’ متعارف کرا دیا ہے، جو جدید انجینئرنگ کا ایک منفرد نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ روبوٹ تقریباً 9 فٹ بلند اور 500 کلوگرام وزنی ہے، جبکہ اس میں ایک خصوصی کاک پٹ نصب کیا گیا ہے جہاں بیٹھ کر پائلٹ اسے کنٹرول کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر اس روبوٹ کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ہیومنائیڈ روبوٹس کی حقیقت کیا ہے؟ ماہر نے بڑے دعوؤں پر سوال اٹھا دیا

GD01 کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی دوہری نقل و حرکت کی صلاحیت ہے، جس کے تحت یہ باآسانی 2 ٹانگوں اور 4  ٹانگوں دونوں انداز میں چل سکتا ہے۔ جاری کردہ ویڈیوز میں روبوٹ کو کنکریٹ کی دیوار توڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جس سے اس کی طاقت اور جدید میکانزم کا اندازہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ روبوٹ روایتی صنعتی روبوٹس سے مختلف ہے کیونکہ اسے سول انڈسٹری میں ٹرانسپورٹ اور دیگر عملی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روبوٹکس ماہر لوکاس زیگلر کا کہنا ہے کہ جہاں مغربی ممالک جدید ہیومنائیڈ روبوٹس تیار کر رہے ہیں، وہیں چین نسبتاً کم لاگت اور زیادہ رفتار کے ساتھ بڑی تعداد میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی اینڈ اسٹریٹجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے نائب صدر چن جِنگ کے مطابق GD01 صرف ایک تجرباتی ماڈل نہیں بلکہ ایک تجارتی مصنوعات ہے، جسے باقاعدہ مارکیٹ میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے چین میں ٹریفک کنٹرول کے لیے روبوٹ اہلکار تعینات، امریکا میں بھی اہم قانون سازی ہوگئی

کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہوانگ جیاوے نے بتایا کہ GD01 ابھی پہلی نسل کا ماڈل ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ان کے مطابق قیمت میں بھی مستقبل میں کارکردگی اور پیداواری لاگت کے مطابق ردوبدل ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس روبوٹ نے غیر معمولی توجہ حاصل کی، جہاں ایک صارف نے اسے ’ہر لڑکے کا خواب‘ قرار دیا، جبکہ دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’دنیا اب خلائی مخلوق سے باکسنگ میچ کے لیے تیار ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا