وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تعاون پر اتفاق

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو تاریخی اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ہر موسم کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ وزیراعظم نے چینی کاروباری وفد سے ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز چینی کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر موسم کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاک چین اقتصادی تعلقات میں نئی روح: اربوں ڈالرز کے معاہدے اور مشترکہ اکنامک ہیڈ کوارٹر کا قیام

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 11 رکنی اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد نے، جس کی قیادت آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاؤ جون کر رہے تھے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور دوستی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ماہ اپنے متوقع دورۂ چین کے منتظر ہیں۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے روابط کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آئی بی آئی کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی تعاون میں دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعظم نے آئی بی آئی گروپ کی جانب سے پاکستان میں “ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر” قائم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ آئی بی آئی گروپ ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے گا۔

اس موقع پر چیان شیاؤ جون نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے چین کے تجربات سے پاکستان معاشی اور زرعی انقلاب لا سکتا ہے، سی پیک 2.0 کو کامیاب بنائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آئی بی آئی کے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کے قیام سے ملکی معیشت کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک مرکزی کمانڈ سینٹر قائم ہوگا، جو پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے وسیع چینی مارکیٹ تک رسائی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

چینی وفد کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے ستمبر 2025 کے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں منعقدہ پاکستان چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس کے بعد سامنے آنے والی پیش رفت کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلی، غربت اور رہائشی ناانصافی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل ہیں، مصدق ملک

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

2 اسلامی ملکوں میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق، عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں