اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ نون کے علاقوں میں ڈکیت گینگز کے ارکان کے ساتھ پولیس ریڈنگ ٹیموں کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران زیرحراست 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ نون کی پولیس ٹیمیں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر انہیں مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھیں کہ راستے میں چھپے ہوئے مسلح افراد نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش میں پولیس ٹیموں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریڈنگ ٹیمیں بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہیں، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے ملزمان میں سلیمان نامی افغان شہری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp