وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے لیے پائلٹس اور اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کے لیے اسپیشل گریڈ میں تین آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینیئر کی بھرتی کے لیے درخواستیں 15 روز کے اندر طلب کی گئی ہیں۔

امیدواروں کے لیے پی سی سی اے لائسنس ہولڈر ہونا اور متعلقہ امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شرائط کے مطابق امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال جبکہ کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر آف انجینیئرنگ ہونا ضروری ہے۔ پائلٹس کے لیے کم از کم 4500 فلائنگ آورز اور اسسٹنٹ کے لیے 3500 فلائنگ آورز کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے۔

بھرتی کے ضوابط کے تحت وہ امیدوار نااہل تصور کیے جائیں گے جنہیں ذاتی کوتاہی یا کسی بھی وجہ سے قبل از وقت ریٹائر یا ملازمت سے برطرف کیا گیا ہو، جبکہ فلائٹ سیفٹی خلاف ورزی یا پائلٹ کی غلطی کے باعث حادثات میں ملوث افراد بھی اہل نہیں ہوں گے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا سی وی، تجربے کے سرٹیفکیٹس اور شناختی کارڈ کی کاپی ڈائریکٹر وزیراعلیٰ سندھ ہیلی کاپٹر فلائٹ کے دفتر میں جمع کرائیں۔

حکام کے مطابق انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ہی طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ