وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آذربائیجان پہنچ گئیں، ایئرپورٹ پر استقبال

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی۔ وہ باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ وہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کے لیے یہ اعزاز ہوگا کہ وہ پاکستان پویلین میں پنجاب کے پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کو عالمی فورم میں پیش کریں۔

مریم نواز کے مطابق پنجاب میں زیرِ تعمیر ایک لاکھ 60 ہزار گھروں میں سے ایک لاکھ مکمل ہو چکے ہیں اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں متعدد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پویلین میں پنجاب کا عوام دوست اور جامع شہری ترقیاتی ماڈل، کم لاگت رہائش اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پائیدار کمیونٹیز کا کیس اسٹڈی بھی پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں