خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، 17 نئے اراکین شامل، شفیع جان کو بھی وزیر بنا دیا گیا

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 17 نئے اراکین کو شامل کرلیا، جن میں 5 وزرا، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کی توسیع سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

نئے وزرا میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف احمد زئی اور طارق محمود آریانی شامل ہیں، جبکہ شفیع جان کو معاون خصوصی سے ترقی دے کر وزیر بنا دیا گیا ہے۔

مشیروں میں پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

اسی طرح 8 معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کل نئے وزرا اور معاونین خصوصی سے عہدوں کا حلف لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں