پاکستان میں ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جبکہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے لیے شہریوں کی نظریں چاند کی رویت پر لگی ہوئی ہیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ: لاہور کی مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں یکم جون تک نرمی
وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا، جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اگر آج ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کر رکھی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس شخص کو ذوالحج کا چاند نظر آئے وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروائے۔













